میری روح کے ساتھی🖤

57 2 0
                                    

میری روح کے ساتھی 🖤

میں اینڈرائنڈ موبائلز اور فور جی انٹر نیٹ کے دور میں
کہ جب پلک جھپکنے میں ہزاروں لاکھوں میل دور پیغام پہنچا سکتے ہیں ، تمہیں خط لکھنا چاہتی ہوں

میں ڈائمنڈ رنگ کی خواہش کرنے والی لڑکیوں کے دور میں تم سے ایک پھولوں کے گجرے اور چاندی کی پائلوں کی خواہش مند ہوں

میں تمہیں برینڈڈ پینٹ شرٹ ، مہنگی گھڑیوں ، اور پرکشش پرفیومز کے دور میں اپنے ہاتھوں سے بنے سویٹر کے تحفے میں دیکھنا چاہتی ہوں

میں سلیفیز کے کریز میں مبتلا لوگوں میں تمہارے ساتھ ساری دنیا سے چھپ کر رات کے اندھیرے اور چاند کی روشنی میں تمہارے کندھے پہ سر رکھے ڈھیروں باتیں کرنا چاہتی ہوں

میں ایف بی پوسٹنگ اور لائک کمنٹس کی چاہ میں اپنی اصل کو بھولتے لوگوں میں اس کاغذ کی سوندھی خوشبو والی ڈائری میں تمہیں لکھنا چاہتی ہوں
جو کسی ہمدرد ، دوست اور مہربان سے کم نہیں ہوتی تھی

میں سرپرائزنگ بڈے پارٹیز کے دور میں اپنی آنکھوں پر تمہارے اچانک رکھے گئے ہاتھوں سے تمہیں پہچان کر میرے بوجھ لینے پر تمہیں ہنستے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں

میں محبوب کے نام کے ٹیٹو بنواتے محبوب کے نام والے لاکٹ ، رنگز پہنتے لوگوں کے دور میں تمہارا نام اپنے ہاتھوں پر مہندی سے لکھنا چاہتی ہوں

میں تمہارے ساتھ ورلڈ ٹور کی بجائے تمہارے گاؤں کے کھیتوں کی سیر کرنا چاہتی ہوں

میں اس بے وفائی اور وفا کو اولڈ فیشن سمجھتے لوگوں کے دور میں تم سے وفا نبھانا چاہتی ہوں اور تم سے بے وفائی حرام سمجھتی ہوں

میں ادائیں دکھا کر لبھانے کے دور میں تمہیں اپنی چوڑیوں کی چھن چھن سے متاثر کرنا چاہتی ہوں

محبت کو بکواس کہتے لوگوں کے دور میں تمہارے لیے مجسم محبت بننا چاہتی ہوں

اس نفسا نفسی کے دور میں اپنے دکھ سکھ تمہارے ساتھ بانٹنا اور تم سے سننا چاہتی ہوں

میں آلودگی سے پاک مخلصی سے مہکیں خالص ہواؤں میں تمہارے ساتھ سانس لینا چاہتی ہوں

میری روح کے ساتھی 🖤

میں تمہارے ساتھ وہ زندگی جینا چاہتی ہوں
جو عرصہ پہلے گزاری جا چکی ہے

تعبیر 🖤

شاعری💕💕Nơi câu chuyện tồn tại. Hãy khám phá bây giờ