اذیت ہو..!

47 3 0
                                    

درد ہوں ، کرب ہوں ، اذیت ہوں
ایک چھوڑی ہوئی محبت ہوں

اک مسافر ہوں راہ ہجراں کی
اک سزاوں میں لپٹی چاہت ہوں

اک کفارہ ہوں اپنے ماضی کا
یعنی اک شوق کی ندامت ہوں

میں ہوں چہرہ اداس لوگوں کا
ہجر والوں کی اک ثقافت ہوں

بن سنے رد کیا گیا جس کو
ایسی روتی ہوئی وضاحت ہوں

ایک نیکی ہوں سوگ میں لپٹی
اک ریا کار کی عبادت ہوں

جس کو لینے کوئی نہیں آیا
میں وہ دیمک زدہ امانت ہوں

تو مجھے اس طرح نہ ضائع کر
میں ترے واسطے محبت ہوں

تعبیر علی 🖤

شاعری💕💕Where stories live. Discover now