وہ گماں گماں سا__ قیاس سا...
کبھی دور سا__کبھی پاس سا...
کبھی چاندنی میں چھپا ہوا...
کبھی خوشبوؤں میں بسا ہوا...
کبھی صرف اس کی شباہتیں...
کبھی صرف اس کی حکایتیں...
کبھی صرف ملنے کے سلسلے...
کبھی صرف اس سے ہیں فاصلے...
کبھی دور چلتی ہواؤں میں;
کبھی مینہ برستی گھٹاؤں میں...
کبھی بدگماں,کبھی مہرباں:
کبھی دھوپ ہے,کبھی سائباں...
کبھی بند دل کی کتاب میں:
کبھی لبکشاں ہے وہ خواب میں...
کبھی یوں کے جیسے سوال ہو:
کبھی یوں کے جیسے خیال ہو...
کبھی دیکھنے کے ہیں سلسلے;
کبھی سوچنے کے ہیں مرحلے...
کبھی صرف رنگِ بہار سا:
کبھی صرف اک غبار سا....
کبھی دسترس کے قریب تر________...
کبھی دور پاس کہیں نہیں.............!!
ESTÁS LEYENDO
شاعری💕💕
Poesíaیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔
