تم

40 2 0
                                    

"تم "
مجھے لفظ بننے میں کوئی کمال حاصل نہیں ہے
نہ ہی میری سوچ کی وسعت میں کوئی الجھاؤ ہے
کہ جس کو گر میں سلجھانے لگوں تو
دیوان مرتب کر بیٹھوں
میرے ہاتھ سرد ہیں
اور خیالوں یہ برف کی اک تہہ جم چکی ہے
مگر میرا دل تیری یاد سے غافل نہیں ہے
میں اکثر بے دھیانی میں قرطاس پہ تیرا نام زیب کرتا ہوں
میرے ہاتھوں کی ہدت دوگنی ہوئی جاتی ہے
ان میں خواہشیں پھوٹنے لگتی ہیں
کہ تیرا نام لکھیں اور بار بار لکھیں
ہزار غزل اور نظموں کو تیرے نام لکھیں
تیری آنکھوں کو یہ غزال لکھیں
موسم کے حال کو فقط تیری چال لکھیں
تیرے نہ دکھنے کو میری آنکھوں کا زوال لکھیں
جب کبھی نظموں میں کہیں افق کا ذکر آئے
اس کو سرخی کو چپکے سے تیرے گال لکھیں
تجھے جواب لکھیں اور مجھے سوال لکھیں
تیری بلندی کو ناپنے کے لیے
پربتوں سے اونچائی ادھار لائیں
فلک سے چاند ستارے سبھی اتار لائیں
تاکہ تجھ کو خبر بھی نہ ہو
کہ تجھے چپکے سے کوئی لفظوں میں بن رہا ہے
زندگی کے تنگ کر دینے والے کشادہ فلک سے
تیرے نام کے موتی چن رہا ہے
گزشتہ روز جب میں نے تمہیں دیکھا
تو مجھ پہ اک انوکھا بھید کھلا
جس کے بنے تانے کا سراغ لگانے کے لیے
میری روح بے چین تھی
مجھے معلوم ہوا کہ
تمہارے وجود سے پہلے یہ کائنات بے رونق تھی
پھول اور بہار کا آپس میں کٹھ جوڑ
اتنا ہی بے معنی تھا جتنا کہ رات اور سورج کا جوڑ
تتلیوں کے دلوں میں زنگ لگ چکا تھا
وہ بہار کی مایوسییوں سے تنگ آ کر اپنا رنگ دھان کر رہی تھیں
ستاروں کا سارا دھیان چاند میں بٹا ہوا تھا
تمام مفکر اور فلسفی یہ جاننے میں لگے تھے
کیا ہے کہ جس کے وجود کی بدولت
کائنات کے جلوے بحال ہو جائیں
رنگ پھولوں کا سر تال ہو جائیں
پھر میرے کان میں دل نے  سرگوشی کی
تو ہے وہ
جسکی تلاش میں ہوا دشت و ریگزار پھرتی ہے
صبا جس کو بنا کے روزگار پھرتی ہے
تیرے ہونے سے پھولوں میں رعنائی ہے
تیرے دم سے ہی محفل میری تنہائی ہے
ہنس دے تو جہاں اس گماں میں پڑ جائے
کہ ستاروں نے اپنی چمک تم سے چرائی ہے
تم ہی وہ خیال ہو جس کو لے کے
پکاسو، ڈا ونچی اور وان گوگ جیسے نام
آرٹ کو جنم دیتے ہیں
اور شاعر دن رات تمہاری تعریفوں میں سر دھنتے ہیں
تمہاری ایک آہٹ سننے کے لیے
سیارے اپنی گردش چھوڑ دیتے ہیں
طوفان اپنا رخ موڑ دیتے ہیں
اور تاریخ دان کائنات کے ہونے کی تمام وجوہات کو
تم سے جوڑ دیتے ہیں
میرے خیالوں کی دنیا بھی
تمہارے دم سے ہی حسیں ہے
تم ایک ہی ہو تمہارے جیسا کوئی نہیں ہے

معطر

شاعری💕💕Where stories live. Discover now