نظم

32 3 1
                                    

کی بورڈ اب تیرے نام کا
پہلا حرف لکھنے پہ
آٹو کوریکٹ سے
تیرا نام نہیں دکھاتا
میرے موبائل میں اب
تیری کوئی یاد قید نہیں ہے
مجھے لگتا ہے یہ بہت جلد
خراب ہونے والا ہے
سرچ لسٹ میں تیرا نام
نیچے سرکتا ہوا
اب گم ہو گیا ہے
دنیا کی ہر شے سے
تمہارا عکس مٹتا جا رہا ہے
تمہیں بھولنے کی کوششوں میں
میرے دل و دماغ بلکل
میرا ساتھ دینے کو تیار نہیں
چند دن کی مزید کوششوں کے بعد
میں خود کو
حالات کے رحم و کرم پہ چھوڑنے والا ہوں

نقاش احمد

شاعری💕💕Where stories live. Discover now