تمہیں پتا ہے

21 2 0
                                    

تمہیں پتا ہے
وہ شاعری نہیں کرتا
وہ درون ِ خانہ سے احساس بازیاب کرتا ہے ۔
بڑے ترنم سے غزلیں ، نظمیں کہتا ہے
لہجے کے سارے رس کانوں میں  گھولتا ہے ۔
روح کو 
"سرخ سگنل پہ ہوئے عشق " سے مسحور کرتا ہے ۔
"ہم ایسوں کے یونہی بنا دئیے " جانے کو رمز کرتا ہے ۔
"تمہارے واسطے بنائی گئی دنیا "کو رنجور کرتا ہے
وہ شاعری نہیں کرتا
اداسیوں میں رنگ بھرتا ہے
رنگوں کو مسرور کرتا ہے ۔

بینا

شاعری💕💕Where stories live. Discover now