لہجہ سرد بن جائے
محبت درد بن جائے
تمہاری سب وفاؤں کو
بلکتی التجاؤں کو
وہ شک میں لا ڈبوئے گر
سبب دکھ کا ہو چارہ گر
تمہاری چاہ کو
وہ بد گمانی سے اگر تولے
یا تم کو راہ میں رولے
انا کو ڈھونڈ لانا تم
محبت مت نبھانا تم
سونیا 🖤
YOU ARE READING
شاعری💕💕
Poetryیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔
