جانتے ہو ؟
دل بن جینا کیا ہوتا ہے ؟
جیتے جی کیسے مرتے ہیں ؟
دل میں بسنے والا عکس
آنکھوں سے گر کھو جائے تو
آنکھیں مردہ ہو جاتی ہیں
ہر دم دل میں گونجتے سر
کانوں سے گر گم ہو جائیں
سننے کی ساری قوت
گھٹ گھٹ کر مر جاتی ہے
ہاتھ میں بستی خوشبو اور
لمس محبت مر جائے تو
چھونے کی اور جینے کی
ساری خواہش مر جاتی ہے
اسکو صدا نہ دے پائیں تو
لفظ بھی مرنے لگتے ہیں
درد بکھرنے لگتے ہیں
اتنی گہری چپ لگتی ہے
جیسے کوئی اندھی رات
پر تم جیتے جاگتے لوگ
تم کیا جانو ہجر کی بات
تم کیا سمجھو دل بن جینا
تم کیا جانو یوں مر جانا
تم کیا جانو....
تعبیر
أنت تقرأ
شاعری💕💕
شِعریہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔
