نیند کے سے ہو!!

28 0 0
                                    

درد میں ڈوبی لذت ہو
کچی نیند کے جیسے ہو

اکثر دیر سے آتے ہو
مری نیند کے جیسے ہو

ہجر و وصل کے بیچ کہیں
آدھی نیند کے جیسے ہو

دن بھر آنکھ میں رہتے ہو
جھوٹی نیند کے جیسے ہو

تم بن آنکھیں جلتی ہیں
روٹھی نیند کے جیسے ہو

ذہنی صحت کو لازم ہو
یعنی نیند کے جیسے ہو

آ کر بھی بس دکھ دیتے ہو
ہجر میں نیند کے جیسے ہو

وقت مرگ بھی یاد رہے
تم بھی نیند کے جیسے ہو

ایک تعبیر کا خواب ہو تم
میٹھی نیند کے جیسے ہو

تعبیر

شاعری💕💕Donde viven las historias. Descúbrelo ahora