تیز ہوا اور شب بھر بارش
اندر چپ اور باہر بارشایسے پہلے کب برسی تھیں
آنکھیں اور برابر بارشصحرا تو پیاسے کا پیاسا
اور بھرے دریا پر بارشاس سر تال کا اور مزا تھا
کچے گھر کی چھت پر بارشجھوم رہے ہیں بھیگ رہے ہیں
پیڑ پرندے منظر بارشمیں نے بادل کو بھیجی تھی
اک کاغذ پر لکھ کر بارشمیرے اشکوں سے لکھے کو
وہ پڑھتا ہے اکثر بارشکون یہ دیکھے دیدۂ پر نم
اک بارش کے اندر بارشیاد بہت آتے ہیں جاناںؔ
ہاتھ میں ہاتھ اور سر پر بارش
YOU ARE READING
شاعری💕💕
Poetryیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔