"تنہائی"
وبا کے دنوں میں ایک لڑکی
مرنے کی آس لیے سب کو گلے لگائے پھرتی ہے
سب سے مصافحہ کرتی ہے
مگر بدقسمتی کی انتہاء
سب مر گئے
اور وہ آخری ذی روح اس سیارے پر
اچانک دروازے پر دستک ہوئی
موت کے فرشتے نے سندیسہ دیا
یہ سیارہ تمہارا ہوا
تم قیامت تک کیلئے رہو
YOU ARE READING
شاعری💕💕
Poetryیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔
