میری دعائیں بوڑھی ہوتی جا رہی ہیں
دل میں تمہارا نقش ابھی بھی قائم ہے
مگر میری آنکھیں دھندلا گئی ہیں
تمہیں پانے کی خواہش حسرتوں تلے دبی دم توڑنے کے قریب ہے
میرے آنسو حرارت کھو رہے ہیں
میری آنکھیں بجھنے کے قریب ہیں
میرے دل کی دھڑکن زندگی کے سر کھو چکی ہے
میرے خواب راکھ کی صورت بکھر رہے ہیں
میری روح ، دل اور جسم تھک گئے ہیں
تمہیں پتا ہے
روح کا بڑھاپا بڑا برا ہوتا ہے
میرے الفاظ بے ربط و بے تاثیر ہوتے جا رہے ہیں
تنہائی کا زہر رگوں میں سما کر وجود کا حصہ بنتا جا رہا ہے
اداسی...اداسی تو اتنی بڑھ گئی ہے
کہ اداسی نہ ہو تو میں اداس ہو جاتی ہوں
کان ابھی بھی تمہیں سننے کے مشتاق ہیں
زبان تمہیں صدائیں دینے کی طاقت کھو رہی ہے
مگر دل ابھی بھی تمہیں ہی پکارتا ہے
تھکن اتنی ہے
کہ اپنے خلاف مذاحمت کی بھی ہمت نہیں رہی
کبھی کبھی تو مجھے میں زندہ لاش.....!!
خیر چھوڑو...!!
بس...!!
کچھ نہیں...!!
پتا نہیں...!!تعبیر
ŞİMDİ OKUDUĞUN
شاعری💕💕
Şiirیہ میری کچھ چنی ہوئی پسندیدہ شاعری ہے جنہیں میں ہر وقت پڑھنا اور گنگنانا پسند کرتی ہوں۔۔۔۔امید ہے کہ آپ لوگوں کو بھی پسند آجاۓ۔۔